ٹو بہ:محلہ ہاؤسنگ کالونی میں آلودہ پانی کی فراہمی، شہری بیمار
پرانی اور بوسیدہ پائپ لائنیں پھٹنے سے سیوریج کا پانی شامل ہو رہا
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )محلہ ہاؤسنگ کالونی میں واٹر سپلائی لائنوں کی خرابی کے باعث شہریوں کو آلودہ پانی فراہم ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق پرانی اور بوسیدہ پائپ لائنیں پھٹنے سے سیوریج کا پانی شامل ہو رہا ہے ، جس کے باعث شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ فلٹریشن پلانٹس بند ہونے سے صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے اور نئی پائپ لائنوں کی تنصیب کا مطالبہ کیا ہے۔