گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کھرڑیانوالہ میں تقسیم انعامات

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کھرڑیانوالہ میں تقسیم انعامات

پوزیشن ہولڈر طلبہ اور بہترین کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کو انعامات دئیے گئے

بلوچنی (نمائندہ دنیا)گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کھرڑیانوالہ میں شاندار اور پروقار تقریبِ تقسیمِ انعامات منعقد ہوئی جس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ اور بہترین اساتذہ کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق ایم پی اے رانا شعیب ادریس خان تھے جبکہ رانا ضیغم سہیل، طاہر لطیف، محمد طاہر فانی، رانا ضمیر، رانا ابو بکر، رانا طلحہ، ڈاکٹر جواد سمیت دیگر معزز شخصیات نے بطور مہمانانِ گرامی شرکت کی۔ تقریب میں والدین، اساتذہ، سکول کونسل ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسول ﷺ سے ہوا۔ اس موقع پر پوزیشن ہولڈر طلبہ اور بہترین کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کو انعامات دئیے گئے جبکہ داخلہ مہم کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی گئی۔مہمانِ خصوصی رانا شعیب ادریس خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ادارہ علاقے میں تعلیم کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے ویژن کے مطابق معیاری تعلیم کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے سکول کی فلاح و بہبود کے لیے ایک لاکھ روپے نقد دینے کا اعلان بھی کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں