ٹو بہ :سالانہ تقریب تقسیم انعامات، طلبہ کی شاندار پرفارمنس
طلبہ کو سائنسی اور ٹیکنالوجی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری :پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) یونیورسٹی آف کمالیہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم ہی قوم کی ترقی کی بنیاد ہے ۔ ایک نجی تعلیمی ادارے کی سالانہ تقریبِ تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا طلبہ کو سائنسی اور ٹیکنالوجی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے ۔ تقریب کی صدارت میاں تنویر انور نے کی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر کاشف سعید مہمانِ اعزاز تھے ۔ پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں جبکہ طلبہ نے رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کیے۔