ٹو بہ :ممکنہ سیلاب کے پیش نظر موک ایکسرسائز
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی زیر نگرانی ممکنہ سیلاب اور مون سون اربن فلڈنگ کے خدشات کے پیش نظر موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔
اس مشق میں ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، محکمہ صحت، تعلیم، زراعت، لائیو اسٹاک اور پولیس سمیت دیگر اداروں نے شرکت کی۔ ریسکیو اہلکاروں نے کشتیوں، جدید آلات اور ابتدائی طبی امداد کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اداروں کی تیاری قابل اطمینان ہے تاہم کمزور بندوں کی فوری مضبوطی اور مسلسل نگرانی یقینی بنائی جائے۔