زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق

 زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق

تاندلیانوالہ (نمائندہ دنیا)تھانہ باہلک کی حدود موضع ٹھٹہ بیگ میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ یونس مسیح شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 55 سالہ محمد رمضان اور 28 سالہ فیصل رمضان شامل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ اوکاڑہ روڈ باہلک کے قریب شٹرنگ کمزور ہونے کے باعث لینٹر گر گیا، جس کے نتیجے میں تینوں افراد ملبے تلے دب گئے ۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر افراد کو نکال کر فوری طبی امداد فراہم کی۔زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال تاندلیانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں