ایران کا وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی کاوشوں، مثبت سفارتی کردار پر خراج تحسین پیش

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی انتھک کاوشوں اور مثبت سفارتی کردار پر خصوصی خراج تحسین پیش کیا۔

پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ایکس پر پیغام میں ایرانی سفیر کے ایرانی وفد کے دورہ پاکستان کے اختتام پر اظہار تشکر پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے علاقائی سفارتی مشاورتی دورہ کیا۔

رضا امیری مقدم نے کہا کہ میں حکومت پاکستان، پاک فوج اور پاکستانی عوام کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے جنگ کے خاتمے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے اہم اقدامات کئے، گزشتہ دورے کی طرح اس بار بھی یہ دورہ مکمل طور پر پرسکون ماحول میں انجام پایا۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ یہ برادر، دوست اور ہمسایہ ملک پاکستان کی بہترین انتظامی صلاحیت کا نتیجہ ہے، میں پاک فوج کے جوانوں، سکیورٹی فورسز، پولیس کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میں تمام سرکاری اداروں کے ملازمین، عوام اور اسلام آباد کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم میں آخر میں لکھا کہ پاک ایران دوستی زندہ باد۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں