قطری وزیراعظم کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
دوحہ: (ویب ڈیسک) قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں امریکا، ایران جنگ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوران گفتگو جنگ بندی اور خطے میں جنگ دوبارہ شروع ہونے کے خدشات پر تشویش کا اظہار کیا، اس موقع پر کشیدگی کم کرنے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے جاری سفارتی کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی۔
بیان میں کہا گیا کہ دونوں جانب سے ایسی کوششوں پر زور دیا گیا جو کشیدگی میں کمی لا کر خطے میں سکیورٹی اور استحکام کو مضبوط بنائیں۔
— Ministry of Foreign Affairs - Qatar (@MofaQatar_EN) April 26, 2026
قطر کے وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقین جاری ثالثی کوششوں کا مثبت جواب دیں تاکہ بحران کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے کی راہ ہموار ہو سکے۔