عراقچی کے سعودیہ ، فرانس اور مصر کے ہم منصبوں سے رابطے، کشیدگی کے امور پر تبادلہ خیال

تہران:(دنیا نیوز) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے قطر کے وزیراعظم، سعودی عرب، فرانس اور مصر کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی نے اسلام آباد پہنچنے سے قبل قطری وزیراعظم، سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان، فرانس کے ژاں نول باروٹ اور مصر کے بدر عبد العاطی کے ساتھ سفارتی کوششوں پر بات کی۔

دوران گفتگو جنگ بندی سے متعلق پیشرفت اور اِس کے استحکام کے چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر امریکا اور ایران کے مذاکرات پر مشاورت کی گئی اور ساتھ ہی خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر گفتگو کی گئی۔

ایرانی وزیرِ خارجہ  نے یورپ کے تعمیری کردار پر زور دیا جبکہ فرانس نے سفارتکاری اور مذاکرات جاری رکھنے کی حمایت کا اعادہ کیا۔

دوسری جانب چاروں ممالک کی قیادت نے ایران پر جنگ بندی کے تسلسل کو برقرار رکھنے، مذاکراتی راستے پر قائم رہتے ہوئے مشاورت بڑھانے پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں