وائٹ ہاؤس حملہ آور نے بال روم کے قریب کمرے میں ہتھیار چھپائے تھے: عینی شاہد

واشنگٹن: (دنیا نیوز) وائٹ ہاؤس عشائیہ کے دوران فائرنگ کے واقعہ میں نیا موڑ آ گیا، چشم دید گواہ کے مطابق حملہ آور نے بال روم کے قریب کمرے میں ہتھیار چھپائے ہوئے تھے۔

رضا کار خاتون نے بتایا ہے کہ ملزم ٹیرس لیول کےداخلی راستے کےقریب ایک کم نگرانی والےایریا میں داخل ہوا، ملزم نے اس کمرے میں ہتھیاروں کو جوڑا، جس جگہ ملزم موجود تھا وہ ایک عارضی کمرہ تھا۔

عینی شاہد نے بتایا کہ کمرے میں بار کارٹس اور دیگر سامان رکھا گیا تھا، اس وقت کمرے کےاطراف کوئی سکیورٹی نہیں تھی، ملزم نے کسی بیگ یا کسی اور چیز سے ہتھیار کے پرزے نکالے۔

ہیلن میبس نامی خاتون نے بتایا کہ ملزم کے پاس کوئی روایتی بندوق نہیں تھی بلکہ ایک لمبا ہتھیار تھا، ملزم نےکمرے میں ہی ہتھیار کے پرزےجوڑے، ملزم سکیورٹی کی نظروں سے اوجھل ہو کرہتھیار تیار کرتا رہا۔

خاتون نے مزید بتایا کہ ملزم ہتھیار جوڑنے کے بعد اچانک بال روم کی سیڑھیوں کی طرف بھاگا، ملزم نے بال روم کے قریب پہنچ کر اندھادھند فائرنگ شروع کردی، حملہ آور نے کم از کم گولیاں چلائیں۔

عینی شاہد نے مزید بتایا کہ فائرنگ شروع ہوتے ہی چیخ وپکار اوربھگدڑ مچ گئی، فائرنگ کے بعد سیکرٹ سروس اور دیگر مسلح اہلکار فوری طور پر پہنچے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں