جنوبی لبنان میں اسرائیلی فورسز کے فضائی اور زمینی حملے تاحال جاری

بیروت: (دنیا نیوز) جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے فضائی اور زمینی حملے تاحال جاری ہیں۔

نیشنل نیوز ایجنسی لبنان کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا، اسرائیلی طیاروں نے ضلع مرجعیون کے قصبے خیام اور ضلع بنت جبیل کے علاقے حدتہ پر بمباری کی۔

اس کے علاوہ صیہونی فورسز کی جانب سے ضلع صور کے نواحی علاقوں معالیہ اور حوش صور میں بھی توپ خانے سے گولہ باری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں