غزہ میں 300 فلسطینی جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
غزہ: (ویب ڈیسک) غزہ میں 300 فلسطینی جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جنگ سے متاثرہ فلسطینیوں کے لیے خوشیوں کی نئی شروعات ہوئی، اجتماعی شادی تقریب جمعہ کے روز منعقد کی گئی۔
اجتماعی شادی کا اہتمام متحدہ عرب امارات کی جانب سے کیا گیا تھا، خلیفہ بن زید النہیان فاؤنڈیشن کا تعاون بھی شامل تھا۔
.jpg)
شادی کے لیے 1191 درخواستیں موصول ہوئیں، 300 جوڑے منتخب ہوئے، قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب جوڑوں کا انتخاب کیا گیا۔
فلسطینی جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب کا مقصد امید اور مسکراہٹیں بحال کرنا ہے۔