امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی بحریہ نے بحیرہ عرب میں کارروائی کرتے ہوئے ایران کے تجارتی بحری جہاز ایم وی سیون کو روک لیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق امریکی بحریہ کے ہیلی کاپٹر نے کارروائی کرتے ہوئے بحری جہاز کو روکا، تجارتی بحری جہاز کو روک کر ایران واپس جانے کا حکم دیا گیا، بحری جہاز اس وقت امریکی نگرانی میں ایران واپس جا رہا ہے۔
جاری بیان میں کہا گیا کہ ایرانی بحری جہاز تجارت کی آڑ میں غیر قانونی ایرانی مصنوعات منتقلی میں ملوث ہے، ایم وی سیون گزشتہ روز 19 بلیک لسٹ کیے گئے جہازوں میں سے ایک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بحری جہاز اربوں ڈالر کی ایرانی توانائی، تیل اور گیس منتقل کرنے میں ملوث ہیں، امریکی خزانہ ڈیپارٹمنٹ نے ایرانی توانائی کی ترسیل اور جہازوں پر پابندیاں لگائی ہیں۔