عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی خبر ایجنس نے کہا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی کا اسلام آباد کا دورہ شیڈول میں شامل ہے، عباس عراقچی پاکستان کے دورے کے بعد روس جائیں گے، جبکہ ایرانی وفد کا ایک حصہ مشاورت کیلئے تہران واپس چلا گیا ہے۔
ایرانی وفد کے ارکان اتوار کو شپ دوبارہ اسلام آباد میں عباس عراقچی سے ملیں گے، عباس عراقچی اس سے قبل پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کا دورہ مکمل کرکے روانہ ہوئے تھے۔