جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکہ کو انتباہ
تہران: (دنیا نیوز) ایران کی مسلح افواج نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ خطے میں کسی بھی نئی جارحیت سے باز رہے ورنہ اسے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایرانی مسلح افواج کے خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکی فوج نے خطے میں اپنی ناکہ بندی، غنڈہ گردی اور قزاقی جاری رکھی تو ایران کی طاقتور افواج بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔
جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں امریکی و صیہونی دشمنوں کو شدید نقصان پہنچانے کیلئے پُرعزم ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق مسلح افواج خطے میں امریکی سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور اہم تجارتی گزرگاہ آبنائے ہرمز کا کنٹرول برقرار رکھنے کیلئے تیار ہیں۔