جرمن چانسلر نے امریکہ، اسرائیل اور ایران جنگ غیر ضروری قرار دے دی
برلن: (دنیا نیوز) جرمنی کے چانسلر فریڈرِش مرز نے امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کو بالکل غیر ضروری قرار دے دیا۔
ایک بیان میں جرمن چانسلر نے کہا کہ یہ جنگ عالمی سطح پر عدم استحکام میں اضافہ کر رہی ہے، جس کے اثرات یورپ، ایشیا اور امریکہ تک محسوس کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ موجودہ چیلنجز کا مؤثر جواب صرف ایک متحد یورپ ہی دے سکتا ہے، یورپی یونین کے 27 رکن ممالک کے سربراہان کے ساتھ دو روزہ ملاقاتوں میں ایران تنازع سمیت کئی اہم عالمی مسائل پر غور کیا گیا۔
فریڈرِش مرز نے مزید کہا کہ ہمیں اس نئی معاشی حقیقت کو قبول کرنا ہوگا، خواہ یہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو، اور یورپ کو بدلتی ہوئی عالمی صورتحال کے مطابق اپنی پالیسیوں کو ڈھالنا ہوگا۔