ماں بچوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گن پوائنٹ پر ماں بچوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔
تھانہ وویمن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے زینت بی بی نامی خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے بچوں کے ہمراہ موجود تھی کہ اس دوران ملزمان نے انہیں گن پوائنٹ پر قابو کر لیا اور قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں اور پریشان کیا جانے لگا۔