گھر کے باہر سے کم عمر لڑکے کو اغوا کر لیا

گھر کے باہر سے کم عمر لڑکے کو اغوا کر لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کے باہر سے کم عمر لڑکے کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔

تھانہ سول لائن کے علاقے محلہ اسلام نگر میں نعیم عباس نامی شہری کا کمسن بیٹا گھر کے باہر موجود تھا کہ اس دوران ملزمان کی جانب سے مبینہ طور پر اسے قابو کر لیا گیا اور اغواء کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم اور مغوی کی تلاش شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں