نشے میں دھت کرائے دار کی گھر گھس کر خواتین کو دھمکیاں
ملزم فہیم نشے کی حالت میں فیض کے گھر داخل ہو گیا ، مقدمہ درج کر لیا گیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)شراب کے نشے میں دھت کرائے دار کی جانب سے گھر میں گھس کر خواتین کو ہراساں اور پریشان کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے فیض نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی اہلیہ اور بیٹیاں گھر پر موجود تھیں کہ اس دوران ملزم فہیم نشے کی حالت میں ان کے گھر میں داخل ہو گیا۔شہری کے مطابق دکان کے کرایے کے تنازع پر ملزم نے گھر میں موجود خواتین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور مبینہ طور پر غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے خوف و ہراس پھیلایا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔