ریڑھیاں کھڑی کرکے ٹریفک بلاک کرنے والے 3افراد گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ریڑھیاں کھڑی کرکے ٹریفک بلاک کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ جن کی جانب سے ریڑھیاں کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کی جا رہی تھی۔ جن کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی کی جا رہی ہے ۔