حقائق کے برعکس بیان دینے والے مدعی کو گرفتار کر لیا

حقائق کے برعکس بیان دینے والے مدعی کو گرفتار کر لیا

محمد علی نے ملزم کو فائدہ پہنچانے کیلئے بیان دیا ، قانونی کارروائی کا آغاز

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مبینہ زیادتی کے مقدمے میں حقائق کے برعکس بیان دے کر ملزم کو فائدہ پہنچانے والے مدعی کو گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ بٹالہ کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مدعی مقدمہ محمد علی کو گرفتار کرلیا۔ جس کی جانب سے مبینہ طور پر مبینہ زیادتی کے مقدمہ کے ملزم کے حق میں بیان دیتے ہوئے اسے قانونی کارروائی سے بچا لیا۔ جس پر پولیس نے مدعی مقدمہ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں