امانت رکھوایا ڈھائی کروڑ سے زائد مالیت کا کپڑا خوردبرد

 امانت رکھوایا ڈھائی کروڑ سے زائد مالیت کا کپڑا خوردبرد

کپڑا واپس مانگنے پر ملز موں کی جانب سنگین دھمکیاں دی جانے لگیں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قریبی تعلقات میں امانت رکھوایا گیا ڈھائی کروڑ روپے سے زائد مالیت کا کپڑا خوردبرد کرلیا گیا۔تھانہ کوتوالی کے علاقے وکیلاں والی گلی میں لائبہ کاشف نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان کے پاس کاروباری تعلقات کے دوران ڈھائی کروڑ روپے سے زائد مالیت کا کپڑا بطور امانت رکھوایا گیا تھا۔ جو ملز موں نے مقرر کردہ وقت پر واپس کرنے کی بجائے مبینہ طور پر خوردبرد کرلیا اور کپڑا واپس مانگنے پر ملز موں کی جانب سنگین دھمکیاں دی جانے لگیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں