غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا

 غیر معیاری گیس سلنڈر نصب  کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنیوالے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مسافر وین کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ جس کی جانب سے نصب کیا گیا غیر معیاری اور خستہ حال گیس سلنڈر جان لیواء حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ جس پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں