سنجیدہ اور برداشت پر مبنی سیاست وقت کی ضرورت ہے :رانا ممتاز علی خاں

سنجیدہ اور برداشت پر مبنی سیاست وقت  کی ضرورت ہے :رانا ممتاز علی خاں

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر رانا ممتاز علی خاں ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو سنجیدہ، مثبت اور برداشت پر مبنی سیاست کی ضرورت ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی اسی نظریے کے تحت آگے بڑھ رہی ہے ۔

انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ عوام سے مسلسل رابطہ رکھیں اور قائدین کا پیغام ہر گھر تک پہنچائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں مزدور، کسان اور محروم طبقات کے حقوق کی نمائندگی کی ہے ، اور پارٹی کی سیاست کا محور ہمیشہ عوامی فلاح، سماجی انصاف اور مساوی مواقع کی فراہمی رہا ہے ۔رانا ممتاز علی خاں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں نوجوان نسل کو آگے بڑھنے اور ملکی ترقی میں کردار ادا کرنے کے نئے مواقع میسر آ رہے ہیں، جبکہ پارٹی جدید تقاضوں کے مطابق نئی حکمت عملی کے ساتھ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت اور مفاہمتی طرز فکر نے جمہوریت کو مضبوط کیا ہے اور انہوں نے ہمیشہ قومی یکجہتی اور اداروں کے استحکام کو ترجیح دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں