نمبرداروں کا گرفتاری اور مبینہ ناروا سلوک پر احتجاج

نمبرداروں کا گرفتاری اور مبینہ ناروا سلوک پر احتجاج

سالانہ کروڑوں روپے خزانے میں جمع کرواتے ہیں ، مبینہ تذلیل کی گئی:رہنما

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا)تحصیل احمد پور سیال کے نمبرداروں نے سابق اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال طارق محمود گل کے مبینہ ناروا رویے کے خلاف احتجاجی پریس کانفرنس کرتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔نمبرداروں کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ تحصیل انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے رہے ہیں، تاہم بعض واقعات میں نمبرداروں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کیا گیا اور ان کی مبینہ طور پر تذلیل کی گئی، جس سے پورے طبقے میں شدید رنج و غم پایا جاتا ہے۔

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ موضع ٹبہ کے بزرگ نمبردار احمد خان بلوچ کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ نماز کی تیاری کر رہے تھے اور انہیں نماز ادا کرنے کی بھی اجازت نہ دی گئی، جس کے بعد انہیں حوالات میں بند کر دیا گیا۔نمبرداروں نے کہا کہ وہ سالانہ کروڑوں روپے کی سرکاری ریکوری کر کے خزانے میں جمع کرواتے ہیں، اس کے باوجود ان کا وقار مجروح کیا گیا، جس کی انجمن نمبرداران تحصیل احمدپورسیال بھرپور مذمت کرتی ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ ہمیشہ حکومت کے ساتھ رضاکارانہ طور پر خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں اور آئندہ بھی ملک و قوم کی خدمت جاری رکھیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں