عوام ٹیکسوں کی بھرمار کے بعد بھاری بل دینے سے قاصر :مہر فرید مگھیانہ
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے ضلعی امیر مہر فرید مگھیانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام ٹیکسوں کی بھرمار، بجلی اور گیس کے بلوں اور لوڈ شیڈنگ کے بعد واسا کی جانب سے بھاری بھرکم بلوں کا بوجھ اٹھانے سے قاصر ہیں۔
حکومت مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو ہی قربانی کا بکرا نہ بنائے بلکہ خود بھی قربانی دینا سیکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کلب جھنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عبدالجبار خان، حاکم خان سیال، طارق فاروق صابری،حافظ محمد اشرف جھگڑ اور ساجد عبداﷲ کے علاوہ دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔