پنجاب لائیوسٹاک کارڈ ریکوری اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

پنجاب لائیوسٹاک کارڈ ریکوری اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر روبینہ انجم نے ڈپٹی ڈائریکٹرز کے ہمراہ بریفنگ دی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسٹینشن، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ایکسٹینشن لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر محسن علی بھٹی نے ضلع فیصل آباد کا دورہ کیا اور پنجاب لائیوسٹاک کارڈ، ریکوری اور جاری سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت زیر تعمیر منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر روبینہ انجم نے ڈپٹی ڈائریکٹرز کے ہمراہ تحصیل وار پنجاب لائیوسٹاک کارڈ ریکوری پر تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ تحصیل تاندلیانوالہ میں ریکوری کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جامع حکمت عملی بھی پیش کی گئی۔

بعد ازاں سول ویٹرنری ہسپتال فیصل آباد میں زیر تعمیر آپریشن تھیٹر اور ایکس رے منصوبے کا معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر تعمیراتی کام کے معیار کو مزید بہتر، شفاف اور پیشہ ورانہ بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں تاکہ تمام امور منظور شدہ معیار کے مطابق مکمل کیے جا سکیں۔متعلقہ افسروں کو ہدایت کی گئی کہ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ ریکوری کے مقررہ اہداف بروقت حاصل کیے جائیں اور ترقیاتی منصوبے مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کیے جائیں تاکہ محکمہ لائیوسٹاک کی سروس ڈیلیوری مزید مؤثر بنائی جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں