گندم کی بہتر مارکیٹنگ و ذخیرہ سازی پر کاشتکاروں کی تربیتی نشست
محفوظ ذخیرہ سازی اور کیڑے مکوڑوں سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی دی گئی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سہولت مرکز برائے زرعی تجارت (MFC) کے زیر اہتمام چک 91 گ ب جگت پور میں گندم کے کاشتکاروں کو بہتر مارکیٹنگ، سٹوریج، جدید زرعی منڈی کی معلومات تک رسائی اور بہتر منافع کے حصول کے طریقہ کار سے آگاہ کرنے کے لیے تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا، کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ، نظامت معاشیات و تجارت کے افسروں ، یو نیورسٹی آ ف ایگریکلچرل کے سائنسدانوں نے شرکاکو فصل کی درست مارکیٹنگ، محفوظ ذخیرہ سازی اور کیڑے مکوڑوں سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی دی۔ اس بات پر زور دیا گیا AMIS پلیٹ فارم کسانوں کو قیمتوں کا تقابلی جائزہ فراہم کرنے کیساتھ مارکیٹ کے رجحانات سمجھنے میں بھی مدد دیتا ہے ، ذخیرہ سازی اور فروخت کے درست فیصلے ممکن ہوتے ہیں۔شرکا کو بتایا گیا جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کسان نقصانات میں کمی لا سکتے ہیں اور معیار بہتر بنا کر منڈی میں بہتر مقام حاصل کر سکتے ہیں، مختلف منڈیوں کی قیمتوں کا موازنہ کرکے فائدہ بھی اٹھایا جا سکتا ہے۔