ستھرا پنجاب پروگرام، صفائی کے نظام کو مؤثر بنانیکی ہدایت

ستھرا پنجاب پروگرام، صفائی کے نظام کو مؤثر بنانیکی ہدایت

دیہی سطح پر ایک دن ایک یونین کونسل میں ڈیپ کلیننگ کی جائے :ڈی سی

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ  کے ویژن کے مطابق چنیوٹ کو صاف ستھرا بنانے کے لیے اقدامات مزید تیز کر دئیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اسسٹنٹ کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔  منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب چنیوٹ واثق عباس ہرل اور تحصیل منیجر ز بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی سطح پر ایک دن ایک یونین کونسل میں ڈیپ کلیننگ کی جائے۔

انہوں نے مشینری اور انسانی وسائل کی فزیکل ویریفکیشن، ویسٹ بنز کی مکمل دستیابی اور ڈور ٹو ڈور کوڑا کرکٹ کلیکشن کو ہر صورت یقینی بنانے کی تاکید کی۔انہوں نے شاہرات پر ڈیوائیڈرز کی صفائی کے عمل کو مستقل جاری رکھنے ، ڈی سلٹنگ کا فوری پلان بنانے اور شکایات کے فوری ازالے کو ترجیح دینے کی ہدایت بھی کی۔اجلاس میں بتایا گیا  ضلع کی تینوں تحصیلوں میں صفائی کے نظام کی مانیٹرنگ جاری ہے جبکہ گاڑیوں کی لائیو ٹریکنگ کے ذریعے نگرانی بھی کی جا رہی ہے ۔  افسران نے صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں