ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے ، معیاری میٹریل کی ہدایت
تمام سکیموں کی سائٹس پر حفاظتی اقدامات پر خصوصی توجہ دی جا رہی :ثاقب رضا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا سے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر قیصر رضا نے ہیڈ آفس میں ملاقات کی، جس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ شعیب ضیا، ڈائریکٹر کنسٹرکشن حیات رندھاوا، اویس جمال، اسد علی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ بعد ازاں قیصر رضا نے ہاکی سٹیڈیم مدینہ ٹاؤن، کریسنٹ گراؤنڈ شیخوپورہ روڈ سمیت مختلف مقامات پر جاری ترقیاتی سکیموں کا دورہ کیا اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔انہوں نے تعمیراتی کام مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منصوبوں میں معیاری پائپ اور دیگر معیاری سامان استعمال کیا جائے تاکہ کام منظور شدہ معیار کے مطابق مکمل ہو۔اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے کہا کہ تمام ترقیاتی سکیموں کی سائٹس پر حفاظتی اقدامات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور پنجاب حکومت کے جاری کردہ ضابطہ کار پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔