نوسر باز نے شہری سے نقدی موٹر سائیکل و دیگر سامان ہتھیالیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر باز نے خود کو پولیس ملازم ظاہر کرکے شہری سے نقدی موٹر سائیکل اور دیگر سامان ہتھیالیا۔
تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے میں ارسلان کے بھانجے کو نوسر باز نے روک کرواردات کی اور قریبی تھانے پہنچنے کا بول کر موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔