الائیڈ ہیلتھ کونسل کے فیصلوں پر عمل یقینی بنایا جائیگا :ڈسپنسر فیڈریشن
ملک منیر ، میاں شہزاد انور، منیر ضیا، ڈاکٹر شفیق انجم ودیگر کا کنونشن سے خطاب
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )آل پاکستان ڈسپنسر فیڈریشن جڑانوالہ کے زیر انتظام کنونشن کا انعقاد۔ اس موقع پرجائیگاملک منیر ، میاں شہزاد انور، منیر ضیاء، ڈاکٹر شفیق انجم، راشد سلیم، میاں عامر محمود دیگر ودیگر رہنمائوں نے خطاب میں کہا الائیڈ ہیلتھ کونسل کے فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائیگا کونسل جو فیصلہ کر یگی اس پر عمل درآمد کیا ۔جڑانوالہ ڈسپنسر فیڈریشن کے زیر اہتمام کینال روڈ پر نجی ہوٹل میں مرکزی سالانہ کنونشن آل پاکستان ڈسپنسر فیڈریشن اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی چیئر مین آل پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل شرافت اﷲ یوسفزئی،مرکزی چیئرمین آل پاکستان ڈسپنسرز فیڈریشن ملک منیر احمد، صوبائی صدر آل پاکستان ڈسپنرز فیڈریشن میاں شہزاد انور، چیر مین میرضیا، وائس چیئر مین ڈاکٹر شفیق انجم، صدر را شد سلیم نائب صدر میاں عامر محمود سمیت ملک بھر سے مہمانان گرامی نے شرکت کی تقریب میں شرکا نے اپنے مطالبات کے حوالے سے گفتگو کی اور اس بات کا عزم کیا گیا کہ الائیڈ ہیلتھ کونسل کے تمام فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، شرکا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 50 لاکھ سے زائد الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں قومی اسمبلی و سینیٹ سے جو قانون سازی منظور ہوئی ہے اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔