ڈویژن بھر میں گوشت کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر

 ڈویژن بھر میں گوشت کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر

مضر صحت گوشت فروخت ،قصابوں کیخلاف کارروائیاں نہ ہونے کے برابر

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)انتظامی افسروں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روایتی غفلت سے گوشت کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں ،قصاب گرانفروشی کے ریکارڈ توڑنے لگے ڈویژن بھر میں مٹن اور بیف کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر جبکہ قصابوں کیخلاف کارروائیاں نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ قصاب ناقص گوشت مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں مضر صحت گوشت کی مہنگے داموں فروخت سر عام جاری ہے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس برائے نام کارروائیاں کررہے ہیں ۔ڈویژن بھر میں بیشتر قصاب سلاٹر ہائوس کی بجائے نجی مذبحہ خانوں میں لاغر و بیمار جانور زبحہ کرتے ہیں جن کا مضر صحت گوشت ویٹرنری ڈاکٹر و متعلقہ آفیسر لائیو سٹاک کی تصدیق کے بغیر مہنگے داموں فروخت ہورہا ہے مٹن فی کلو 2300 سے 2500  روپے کلو فروخت  ہورہا ہے ،لاغر و بیمار بکریاں ذبحہ کی جاتی ہیں گائے بھینس کا مضر صحت گوشت بھی قصاب نجی مذبحہ خانوں یا گھروں میں ذبحہ کرکے پھٹوں پر لاکر 1200 روپے کلو فروخت کرتے ہیں بغیر ہڈی کے بڑا گوشت 1600 روپے کلو فروخت ہوتا ہے جبکہ برائلر مرغی کے گوشت کی فروخت میں ڈی جی انڈسٹریز کی ہدایت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک کلو گوشت 1000 کی بجائے 900 گرام فروخت کیا جارہا ہے ۔شہریوں نے گرانفروشی پر سخت کارروائی کامطالبہ کیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں