آرپی او کا اردل روم ،انسپکٹر،لیڈی کانسٹیبل نوکری سے برخاست
دوتھانیداروں کو تنزلی و سروس ضبطگی کی سزا، 6 اہلکاروں کو سنشور کے احکامات جاری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)آرپی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کا پولیس لائنز کمپلیکس میں اردل روم کا انعقاد۔اردل روم کے دوران پولیس افسر و اہلکارشوکاز نوٹسز، انکوائری،اوراپیلوں کے سلسلے میں پیش ہوئے ۔آرپی او نے اردل روم میں ضلع فیصل آباد کے انسپکٹر مدثر قادر اورلیڈی کانسٹیبل رخسانہ جبین کو نوکری سے برخاست کردیا۔ASIغازی خادم ضلع فیصل آباد کی رینک میں تنزلی کرتے ہوئے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے ہیڈ کانسٹیبل اور ASI اسلم ضلع جھنگ کو 6 ماہ کی سروس ضبطگی جبکہIP عامر مشتاق،SI علی،ASI مقصود عالم،ASIطاہر ،HC عامر شہزاد،کانسٹیبل خالد سعید کو سنشور کے احکامات جاری کیے ۔اچھی کارکردگی پر AVLS انچارج سب انسپکٹر نجم الحسن اور انکی ٹیم کے شوکاز نوٹسز فائل کرتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقدی انعامات سے نوازا گیا۔آر پی او سہیل اختر نے واضح کیا کہ محکمہ پولیس میں احتساب کا عمل بلا امتیاز جاری ہے اور کسی بھی افسر یا اہلکار کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔ کرپشن میں ملوث اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جا رہی ہے ۔کرپٹ،نااہل اور غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔