سابقہ رنجش پر خاتون کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا

سابقہ رنجش پر خاتون کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا

پروین پر گھرمیں گھس کر حملہ کرنے والے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش پر خاتون کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تھانہ روڈالہ روڈ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پروین نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملزمان نے اسے قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں