تمام محکمے فیلڈ میں نظر آئیں ، مانیٹرنگ تیز کریں:عائشہ رضوان
سوفیصد حاضری یقینی بنانے ،صفائی ، مین ہولزپرکورز تنصیب، آوارہ کتوں کی تلفی ہدایت
چنیوٹ،چناب نگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان کی زیر صدارت اہم اجلاس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمر علی، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسر بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے ہیڈز کو حکومت پنجاب KPIs پر سو فیصد عملدرآمد بارے سخت ہدایات جاری کرتے کہا کہ تمام محکمے فیلڈ میں نظر آئیں اور مانیٹرنگ کا عمل تیز کریں، افسر اپنے محکموں میں سوفیصد حاضری کو یقینی بنائیں، جیو ٹیک کے ساتھ تصاویر سینڈ کریں، صفائی ، مین ہولزپرکورز کی تنصیب، آوارہ کتوں کی تلفی یقینی بنائیں،علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے عیدالاضحی کے موقع پر ضلع میں صفائی کے حوالے سے ضلعی منیجر ستھرا پنجاب ایجنسی عبداﷲ کو ہدایات جاری کیں کہ عید سے قبل تمام تر انتظامات مکمل کریں ۔دریں اثناڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے شہریوں کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے اسسٹنٹ کمشنر لالیاں ڈاکٹر انس سعید اور سی او ایم سی چناب نگر کے ہمراہ چناب پارک کا بھی دورہ کیا۔