کمشنر کی زیرصدارت ڈویژن میں فلڈ کنٹرول پلان پر اجلاس

کمشنر کی زیرصدارت ڈویژن میں فلڈ کنٹرول پلان پر اجلاس

بریگیڈیئر یاسین کی پیشگی انتظامات مزید بہتر بنانیکی ہدایت ، معاونت کی یقین دہانی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں کی زیرصدارت بریفنگ اجلاس ہوا جس میں پاک فوج کے بریگیڈیئر یاسین بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنرکیپٹن(ر) ندیم ناصر،سی پی او بلال عمر،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن تنویر مرتضی اورفیڈمک انتظامیہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔کمشنر نے ڈویژن میں فلڈ کنٹرول پلان پر بریفنگ میں بتایا کہ ڈویژن کے چاروں اضلاع میں فلڈ فائٹنگ پلان ترتیب جبکہ فرضی مشقوں کے بروقت انعقاد کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔انہوں نے حفاظتی بندوں کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔بریگیڈیئر یاسیننے فلڈ کے حوالے سے پیشگی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ رابطوں کو مزید موثر بنایا جائے ۔انہوں نے پاک آرمی کی طرف سے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ کمشنر نے فیڈمک میں سکیورٹی امور سے آگاہ کیا اور اردگرد مقیم رہائشیوں کو متبادل راستے ،قبرستان کیلئے جگہ،سیوریج سسٹم کی فراہمی بارے بتایا کہ رابطہ کمیٹی بھی قائم ہے جسکا مقصد آبادی کے مکینوں کے مسائل کا حل یقینی بنانا ہے ۔کمشنر نے 6 سے 10 مئی تک معرکہ حق کی فتح کا سال مکمل ہونے پرترتیب دی گئی تقریبات کے انعقاد پر بھی بریفنگ دی۔بریگیڈیئر یاسیننے انتظامیہ کے جاری اقدامات پر اطمینان کا اظہارکیا جبکہ فیڈمک میں بعض مسائل کی نشاندہی اور بروقت حل پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں