ڈی سی کی زیرصدارت پریزن ہیلتھ کونسل ،ڈی ایچ کیوہسپتال کادورہ
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پریزن ہیلتھ کونسل کااجلاس ہوا۔
ڈسٹرکٹ جیل میں اسیران کو طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ جیل ہسپتال میں ادویات کا وافر سٹاک یقینی بنایا جائے ، مریض قیدیوں کا باقاعدہ میڈیکل چیک اپ کیا جائے ، متعدی بیماریوں کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں ۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا بھی دورہ کرتے طبی سہولیات جائزہ لیا اورانتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔