پیرمحل پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ، 11 مردوخواتین گرفتار
پیرمحل(نمائندہ دنیا )تھانہ پیرمحل پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ 5 خواتین اور 6 مرد وں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے محلہ غوثیہ آباد میں قائم قحبہ خانہ پرچھاپہ کر رنگ رلیاں مناتے ہوئے 11 ملزموں کو گرفتار کر لیا جن میں سکینہ بی بی زوجہ سرور، سونیہ بی بی زوجہ رجب، آرزو زوجہ شہروز، فرزند عرف ٹینڈی، حنیف ولد شمیر، عرفان ولد حبیب، سمبل بی بی، نسیم بی بی، نعیم اقبال عرف کالو، رمضان ولد مظہر اقبال اور امتیاز ولد شمیر ساکنان پیرمحل شامل ہیں۔ملزموں کیخلاف تھانہ پیرمحل میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔