غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والا ڈرائیور گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں پولیس نے مسافر وین کو چیکنگ کے دوران روک کر غیر معیاری گیس سلنڈر نصب ہونے کا انکشاف کیا۔
پولیس کے مطابق خستہ حال اور خطرناک سلنڈر کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا تھا، جس پر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔