جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج فیصل آباد میں مظاہروں کا اعلان

جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج  فیصل آباد میں مظاہروں کا اعلان

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی نے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے ۔

جماعت اسلامی کے کارکن کل (22 مئی بروز جمعہ) نماز جمعہ کے بعد شہر بھر کی مرکزی مساجد کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرے کریں گے ۔قائم مقام ضلعی امیر چوہدری محمد سلیم نے کہا کہ مختلف زونز میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھرپور شرکت کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں