بجٹ میں عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے :شفیق احمد گجر
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے ۔
ٹیکس نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی سے قومی خزانے میں اضافہ ممکن ہے جبکہ غیر ضروری ٹیکسز سے صنعتیں بند ہو رہی ہیں۔ مہنگی بجلی، گیس اور پٹرول نے غریب عوام کی زندگی مزید مشکل بنا دی ہے ۔