اٹھارہ ہزاری: چکن فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد دکانداروں پر جرمانے

 اٹھارہ ہزاری: چکن فروشوں  کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد  دکانداروں پر جرمانے

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری ثناء اللہ ہنجرا نے پیرا فورس کے ہمراہ چکن فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گرانفروشی اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کیے ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت جاری کی کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیائے خورونوش کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں