چنیوٹ:مئی میں 52 منشیات فروش گرفتار

 چنیوٹ:مئی میں 52 منشیات  فروش گرفتار

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چنیوٹ پولیس نے رواں ماہ مئی میں مختلف علاقوں سے 52 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 27.2 کلوگرام چرس، 5.8 کلوگرام ہیروئن، بھنگ اور 557 لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے ۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے اور مقدمات کی معیاری تفتیش کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں