منہاج القرآن کے زیراہتمام قرآن سٹڈیز کورس کے انتظامات مکمل

 منہاج القرآن کے زیراہتمام قرآن  سٹڈیز کورس کے انتظامات مکمل

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 6 جون سے شروع ہونے والے دس روزہ ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کورس کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت حاجی محمد امین القادری نے کی، جس میں مختلف علماء اور عہدیداران نے شرکت کی۔منتظمین کے مطابق کورس 6 جون سے 16 جون تک پریس کلب فیصل آباد میں صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جاری رہے گا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے ۔کورس کے اختتام پر شرکاء کو ڈپلومہ سرٹیفکیٹس دیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں