جھنگ: جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا اعلان

جھنگ: جرائم پیشہ عناصر کے  خلاف فیصلہ کن کارروائی کا اعلان

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، بازاروں میں امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جھنگ پولیس نے بھرپور ایکشن پلان نافذ کر دیا ہے ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین نے زیرو کرائم پالیسی کے تحت تمام افسروں کو مکمل طور پر متحرک رہنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ متعلقہ تھانے کی حدود میں کسی بھی واردات کی صورت میں ایس ایچ او براہِ راست جوابدہ ہوگا۔ ڈی پی او نے کہا کہ پولیس کی موجودگی محض دکھاوے کے لیے نہیں بلکہ عوام کے تحفظ کے لیے ہے ۔انہوں نے ریسکیو شاہین سکواڈز کو مسلسل گشت کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بازاروں، مویشی منڈیوں اور رش والے مقامات پر سادہ لباس اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں تاکہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں