کمالیہ:عید صفائی آپریشن: 685 ورکرز اور 208 گاڑیاں تعینات

کمالیہ:عید صفائی آپریشن: 685 ورکرز اور 208 گاڑیاں تعینات

شہری صفائی آپریشن کو کامیاب بنانے میں انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں :اے سی

کمالیہ (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی کی زیر صدارت عید الاضحیٰ کے انتظامات کے حوالے سے پریس بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ عید الاضحیٰ کے دوران 685 ورکرز اور ڈرائیورز صفائی آپریشن میں حصہ لیں گے جبکہ 208 گاڑیاں مختص کی گئی ہیں، جن میں کمپیکٹرز، ڈمپرز، ٹریکٹر لوڈرز، ٹرالیاں اور دیگر مشینری شامل ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ آلائشوں کو تلف کرنے کے لیے 8 ٹرنچز، 19 کیمپس، 4 ٹی سی پیز اور 8 کلیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ شہریوں میں 35 ہزار بیگز اور 25 من چونا بھی تقسیم کیا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا سے اپیل کی کہ صفائی آپریشن کو کامیاب بنانے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں