کمالیہ:ڈی سی کا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، اطمینان کا اظہار

 کمالیہ:ڈی سی کا ترقیاتی منصوبوں  کا دورہ، اطمینان کا اظہار

کمالیہ (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ نے کمالیہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور کام کے معیار کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی رضا بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے محلہ شیخاں والا اور ریلوے روڈ پر جاری ٹف ٹائل منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ منصوبے مقررہ وقت پر مکمل ہوں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہتر سہولیات اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے موقع پر منصوبوں کی پیش رفت پر بریفنگ بھی لی اور جاری کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر متعلقہ حکام نے یقین دہانی کروائی کہ تمام ترقیاتی منصوبے حکومتی معیار کے مطابق بروقت مکمل کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں