رکشے میں سفر کے دوران شہری کی جیب کٹ گئی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ رضا آباد کے علاقے میں رکشے میں سفر کرنے والا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔
اسامہ نامی شہری کے مطابق نامعلوم افراد نے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کی جیب سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔