ٹھیکریوالا: 3 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم اسامہ گرفتار
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا)تھانہ ٹھیکریوالا پولیس نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں تین سال سے مفرور اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔
سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالا انسپکٹر علی عمران جپہ نے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ معلومات کی مدد سے ملزم اسامہ کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تین سال قبل چک 82 ج ب نورنگ آباد میں پرانی رنجش پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں عبدالمجید جاں بحق جبکہ بابر اور حنیفاں بی بی زخمی ہوئے تھے ۔