بجلی کا ٹرانسفارمر اور سامان چوری
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے تاج کالونی میں فیسکو کا لاکھوں روپے مالیت کا ٹرانسفارمر، تاریں اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔
ملزمان رات کی تاریکی میں سامان لے کر فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔